شفیق آباد:نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار قتل کر دیا
سمیع اللہ ساتھی کے ہمراہ جا رہا تھا، مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، مقدمہ درج
لاہور (اے پی پی) شفیق آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار شہری کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سمیع اللہ اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پچھلی نشست پر بیٹھ کر جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسے نشانہ بنا کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سمیع اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments