پتھری نکالنے کی بجائے گردہ ہی نکال دیا، نوجوان جاں بحق
پاکپتن(خبرنگار)پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت ، پتھری نکالنے کی بجائے گردہ ہی نکال دیا، نوجوان آپریشن کے دوران جاں بحق ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کرنیوالا ڈاکٹر فارمیسی کے راستے فرار ہو گیا۔ مرنے والا نوجوان عرفان ملک پور کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ نوجوان کی دورا ن ِ آپریشن ہلاکت پر لواحقین غم سے نڈھال ہو گئے ۔ ورثا کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے اناڑی ڈاکٹر اور عملے نے گردے سے پتھری نکالنے کی بجائے گردہ ہی نکال دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments