8 سالہ سپیشل طالبہ سے زیادتی کا ملزم مقابلے میں ہلاک
رشید نے سکول لانے اور لیجانے کے دوران متعدد با ر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا
گوجرانوالہ ،کامونکے (کرائم رپورٹر،تحصیل رپورٹر )تھانہ صدر کے علاقہ میں سپیشل چائلڈ 8 سالہ بچی سے متعدد بار زیادتی کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقے میں مقابلے کے دوران سپیشل چائلڈ 8 سالہ بچی کو سکول لے جانے اور واپس چھوڑنے کے دوران متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمات میں مطلوب ملزم رشید نامعلوم ساتھی کے ہمراہ پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کرتے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا ۔ علاوہ ازیں ایمن آباد پولیس نے گوردوارہ روڑی صاحب کے قریب ناکہ لگاکر موٹر سائیکل سوار مشکوک شخص کو روکنے کی کوشش کی جس نے موٹر سائیکل بھگادی اور تیز رفتاری پرگرنے سے اُسکی ٹانگ ٹوٹ گئی جسکی شناخت چوک غوثیہ کے منشیات فروش عثمان ہاشمی کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم سے 520گرام چرس برآمد کرکے علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments