ڈسکہ:6افراد کی 2بھائیوں پر فائرنگ ، ایک جاں بحق

ڈسکہ:6افراد کی 2بھائیوں پر فائرنگ ، ایک جاں بحق

حسن او ر ساتھیوں نے راستہ روک کر نشانہ بنایا ،ذیشان ہسپتال میں دم توڑ گیا

ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )چھ افراد نے 2بھائیوں پرفائرنگ کر دی ، ایک گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ موضع میترانوالی کی رہائشی روبینہ کوثر کے بیٹے ذیشان اور نعمان میترانوالی میں بابے لکھوکے دربار پر میلہ دیکھ کر گھر واپس آرہے تھے کہ حسن ،یوسف ،زاہد ،آصف اور دو نامعلوم افراد نے انہیں روک لیا اوردونوں بھائیوں پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں ذیشان گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفرکردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ پولیس نے مقتول کی والدہ روبینہ کوثر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...