شورکوٹ:بیٹے کا مبینہ طور پر باپ پر تشدد، ویڈیو وائرل

شورکوٹ:بیٹے کا مبینہ طور پر باپ پر تشدد، ویڈیو وائرل

واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے : لو گوں کا مطالبہ

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ وریام والہ کی حدود حویلی بہادر شاہ میں بیٹے کی جانب سے مبینہ طور پر باپ پر سرعام تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ایک شخص کو اپنے والد پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ شخص اس سے قبل بھی اپنے والد کو تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے اور تشدد کے مقدمے میں جیل بھی جا چکا ہے ۔ شہریوں نے ڈی پی او جھنگ اور آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب پولیس کے مطابق واقعہ رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے کا نتیجہ ہے ، جس میں دونوں اطراف سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ باپ اور بیٹا بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ پولیس نے زخمیوں کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کے دونوں پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...