چارہ کاٹنے گئے میاں بیوی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

 چارہ کاٹنے گئے میاں بیوی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

45سالہ خاتون کو سر میں گو لی لگی ، شوہر عارف بے ہوش ہو گیا

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا ) چک نمبر 81 ج ب پنڈوری میں کھیتوں میں چارہ کاٹنے گئے میاں بیوی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، سر میں گولی لگنے سے 45 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا شوہر بے ہوش ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک نمبر 81 ج ب پنڈوری میں سمیرا بی بی اپنے شوہر عارف کے ہمراہ کھیتوں میں چارہ کاٹنے گئی تھی کہ زاہد وغیرہ مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سمیرا بی بی کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا شوہر عارف بے ہوش ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر افضال احمد کھرل، انچارج چوکی پینسرہ رانا رضوان تنویر اور ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد موقع پر پہنچ گئے ۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...