سیالکوٹ:اینٹی کرپشن کی کارروائی رجسٹریشن کلرک ڈسکہ گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے رجسٹریشن کلرک ڈسکہ محمد شہباز کو گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ملزم تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ کو مطلوب تھا۔ حکام کے مطابق مقدمے کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے جبکہ جوڈیشل ایکشن کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف کارروائیاں قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments