بھوانہ:200کلو مضر صحت گوشت برآمد، ملزم گرفتار

بھوانہ:200کلو مضر صحت گوشت برآمد، ملزم گرفتار

لنگرانہ تھانہ پو لیس کی کارروائی ،انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں گو شت تلف

بھوانہ (نمائندہ دنیا )تھانہ لنگرانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 200 کلو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ سب انسپکٹر محسن حسن نے سب انسپکٹر آصف نواز اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت کی مبینہ سپلائی ناکام بنا دی۔ پولیس ٹیم نے مشتبہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے 200 کلو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت برآمد ہوا۔ویٹرنری آفیسر کی جانب سے گوشت کی جانچ پڑتال کے بعد اسے انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دے کر تلف کر دیا گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ لنگرانہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...