لالیاں :کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ ،2کزن قتل
ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، مقدمہ میں نبیل احمد بالا اور شیر سمند کو نامزد کیا گیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )لالیاں کے علاقہ میں کار سوار مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار دو افراد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں کزن موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ عدنان حفیظ کی مدعیت میں دو نامزد اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ لالیاں میں درج کرلیا گیا ہے ۔ مقدمہ میں نبیل احمد بالا اور شیر سمند کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم نبیل بالا نے مبینہ طور پر
اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے دونوں افراد کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق 2018 میں نبیل بالا کے والد قتل ہوئے تھے اور اس مقدمہ میں موجودہ دونوں مقتولین نامزد تھے ۔ مقدمہ کے متن کے مطابق مذکورہ کیس میں ظفر حیات کو سزائے موت جبکہ محمد حیات کو بری کیا گیا تھا، بعد ازاں ظفر حیات بھی مدعی سے راضی نامہ کے بعد رہا ہوگیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments