ڈبل تنخواہ وصول کرنیکا مقدمہ، ڈاکٹر کو 4سال قید اور جرمانہ

ڈبل تنخواہ وصول کرنیکا مقدمہ، ڈاکٹر کو 4سال قید اور جرمانہ

سرکاری خزانے کو 54لاکھ 97ہزار 739روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈبل تنخواہ وصول کرنے کے مقدمہ میں عدالت نے ڈاکٹر محمد شبیر، میڈیکل آفیسر (BS-18)، کو 4 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ چنیوٹ کے مقدمہ نمبر 04/2020 کے مطابق ملزم پر سرکاری ملازمت کے دوران دوہری تنخواہ وصول کرنے اور سرکاری خزانے کو 54 لاکھ 97 ہزار 739 روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر قیصر منظور گوندل کی پیروی کے بعد اسپیشل جج اینٹی کرپشن فیصل آباد قیصر نذیر بٹ نے ڈاکٹر محمد شبیر کو 4 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے 54 لاکھ 97 ہزار 739 روپے بھی سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...