کاہنہ اور ننکانہ میں 2چور کرنٹ لگنے سے جاں بحق
کاہنہ، ننکانہ صاحب(نمائندہ دنیا، خبرنگار) کاہنہ اور ننکانہ میں 2چور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ گجومتہ روہی نالہ کے قریب کھیتوں سے بجلی کی تار چوری کرتے چور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان حلئے سے بظاہر نشے کا عادی لگتا ہے ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ہسپتال منتقل کر دی۔تاحال جاں بحق نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی۔ ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں کھیاڑے کلاں میں زیر تعمیر مکان کی چھت پر بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 50 سالہ چور جاں بحق ہوگیا۔50سالہ محمد بوٹا زیر تعمیر مکان کی چھت پر موجود تھا کہ بجلی کی تاروں سے زوردار جھٹکا لگا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کرمتاثرہ شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments