ریلوے لائنز کے قریب سے 2منشیات فروش گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پبلک پارک اور ریلوے لائنز کے قریب سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نعمان پبلک پارک میں آن لائن آرڈر پر ہیروئین سپلائی کرنے آیا تھا جبکہ ملزم عنایت ریلوے لائنز کے قریب چل پھر کر منشیات فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو 360 گرام چرس اور 420 گرام ہیروئین برآمد کر لی۔ دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments