منڈی بہاؤالدین :دیور نے چھر ی سے بھابھی کو قتل کر دیا
عبد الوحید پٹھان نے گھریلو تنازع پر موت کے گھاٹ اتارا ،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
منڈی بہاؤالدین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )دیور نے چھر ی کے وار سے بھابھی کو قتل کر دیا ۔منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کھرلانوالہ کے رہائشی گل حبیب نے تھانہ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں چوکیدار کی ڈیوٹی کرتا ہوں جب صبح گھر پہنچا تو گھر میں لڑائی جھگڑے کی آواز سنی دیکھا کہ میرا بھائی عبد الوحید پٹھان میری بیوی کے ساتھ گھریلو تنازع پر لڑائی کر رہا تھا جس پر میری بیوی کا بھائی آگے بڑھا اور میرے بھائی نے چھر ی کے وار سے اس کا کندھا زخمی کر دیا اور دوسرے ہی وار میں میری بیوی کی شہ رگ کاٹ دی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ایس ایچ او ریاض سپرا اور ٹیم نے ا یک گھنٹے میں مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments