سیالکوٹ:شہری پر تشدد ، سر مونڈنے میں ملوث 4ملزم گرفتار

 سیالکوٹ:شہری پر تشدد ، سر مونڈنے  میں ملوث 4ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہری کو اغوا کرکے تشدد اور سر کے بال مونڈنے کے واقعہ میں نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

چند روز قبل تھانہ سبز پیر کی حدود میں ملزموں نے ذیشان علی کو ورغلا کر مالی پور لے جا کر تشدد کیا، سر کے بال مونڈ کر ویڈیو بنائی، دو روز حبسِ بے جا میں رکھا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او سبز پیر وقاص علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اسماعیل، طاہر، فرید اور تنویر کو گرفتار کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...