ٹریفک حادثات :بچے ،معمر خاتون سمیت 3 جاں بحق، 17 افراد زخمی
پاکپتن روڈ پر ٹرک کی ٹکر،65سالہ رابعہ ،اوکاڑہ کینٹ کے قریب1سالہ بچہ چل بسا پھول نگر بائی پاس پر کوسٹر ،ٹرک کی ٹکر،محمد جاوید دم توڑ گیا،10زخمی ،ہسپتال منتقل
دیپالپور،قصور(تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا) ٹریفک حادثات میں ایک سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، خاتون اور دو بچیوں سمیت 17 زخمی ہو گئے ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق اڈا پیر ولی پاکپتن روڈ پر ٹرک نے سٹاپ پر کھڑے رکشے کو ٹکر مار دی، 65 سالہ رابعہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 2کمسن بہنیں 7 سالہ بسمہ ، 4 سالہ ایمان فاطمہ اور 26 سالہ دلاور زخمی ہو گئے ،ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ سی ہسپتال منتقل کر دیا ،دوسرے حادثے میں مین جی ٹی روڈ اوکاڑہ کینٹ کے قریب وین نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی، موٹر سائیکل سوار 22 ویلر ٹریلر کی زد میں آ گئے، حادثے میں ایک سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پھول نگر بائی پاس پر کوسٹر موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں ٹرک سے ٹکرا گئی،لاہور کا رہائشی 41 سالہ محمد جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 65 سالہ محمد مقبول، 4 سالہ فاطمہ، 4 سالہ محمد احسان، 50 سالہ محمد انور، 38 سالہ صفیہ بی بی، 28 سالہ نمرہ بی بی، 60 سالہ پروین بی بی، 44 سالہ صداقت علی، 33 سالہ محمد علی اور 48 سالہ طفیل شامل ہیں،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سینٹر پھول نگر منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments