نجی بینک کے لاکر سے خاتون کا 80 تولے سونا غائب

 نجی بینک کے لاکر سے خاتون کا 80 تولے سونا غائب

خاتون چند دن قبل چیکنگ کیلئے آئی تو لاکر نہ کھلا منیجر نے بعد میں آنے کا کہا دوبارہ بینک آکر لاکر کھولا تو خالی تھا :صائمہ ، پولیس تحقیقات شروع

ملتان ( کرائم رپورٹر)بوسن روڈ پر واقع نجی بینک کے لاکر سے خاتون کا مبینہ طور پر 80 تولہ سونا غائب ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بی زیڈ کی حدود میں واقع نجی بینک میں صائمہ نامی خاتون نے لاکر حاصل کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز خاتون نے بینک لاکر کھولا تو اس میں رکھا 80 تولہ سونا موجود نہیں تھا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ کچھ روز قبل لاکر چیک کرنے بینک آئی تھیں، تاہم لاکر نہیں کھلا، جس پر بینک منیجر نے انہیں دو، تین روز بعد آنے کا کہا۔ خاتون کے مطابق دوبارہ بینک آکر لاکر کھولا تو وہ خالی تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...