پولیس ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی کال کرنے پر مقدمہ درج

پولیس ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی  کال کرنے پر مقدمہ درج

ننکانہ صاحب (خبر نگار)تھانہ صدر ننکانہ صاحب میں پولیس کی 15 ہیلپ لائن پر بوگس (جھوٹی)کال کرنے کے جرم میں ٹیلی گراف ایکٹ کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بستی میاں میر کے رہائشی لال دین کھچی نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ اس کے گھر میں نامعلوم شخص داخل ہوگیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ گھر میں کوئی شخص داخل نہیں ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنے مخالف کے خلاف بلاجواز مقدمہ درج کروانا چاہتا تھا۔ پولیس کے بلانے پر بھی وہ سامنے نہ آیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...