مصطفی آباد:ٹریکٹر ٹرالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

مصطفی آباد:ٹریکٹر ٹرالے کی ٹکر  سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

مصطفی آباد (نامہ نگار )تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل پر چڑھ گیا ، جس کے نتیجے میں 38سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔

 دینا ناتھ کارہائشی شہباز رضا اقبال نگر کے قریب سڑک کنارے موٹر سائیکل روک کر کھڑا تھا کہ قصور سے اینٹیں لے کر آنے والے ٹریکٹر ٹرالر نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل کو روند ڈالاجس کے نتیجے میں شہباز موقع پر جان کی بازی ہار گیا ،پولیس نے فرار ہونے والے ٹریکٹر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...