ڈسکہ 2:گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، راہگیر شدیدزخمی
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )دو گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ، گولی لگنے سے راہگیر شدیدزخمی ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق موضع کنڈن سیان میں رانا عمر گروپ اورشاہ زیب گروپ میں فائرنگ کے تبادلے سے خوف و ہراس پھیل گیا ،اس دوران راہگیر مجید گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ، پولیس کے پہنچنے پر دونوں گروپوں کے ملزم فرارہوگئے ،زخمی کو سول ہسپتال پہنچادیاگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments