پی سی بی کا38کرکٹرز کیلئے سنٹریکٹس کا اعلان
مستقبل کے کھلاڑیوں کی تیاری کیلئے ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں 19 کرکٹرز شامل ،شان مسعود اور محمد رضوان کسی کیٹیگری میں جگہ نہیں بنا سکے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 قومی کرکٹرز کیلئے نئے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے جو 30 جون 2027 تک برقرار رہے گا۔شان مسعود اور محمد رضوان کسی کیٹیگری میں جگہ نہیں بنا سکے ،پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے ، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے ۔بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کے کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔ون ڈے اور ٹی ٹو نٹی انٹرنیشنل کے معاہدے ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس کو پیش کیے گئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ مستقبل کے کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں 19 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہٰ، محمد طیب عارف،محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا،رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments