سینڈ پیپر سکینڈل:عثمان خواجہ و ڈیوڈ وارنر کمنٹری پینل سے آف ایئر

سینڈ پیپر سکینڈل:عثمان خواجہ و ڈیوڈ وارنر کمنٹری پینل سے آف ایئر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سینڈ پیپر اسکینڈل کے پیشِ نظر نشریاتی ادارے نے سابق آسٹریلوی کرکٹرز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو اپنے کمنٹری پینل سے آف ایئر کر دیا۔

نشریاتی ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیو کرولی نے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو آف ایئر کرنے کی تصدیق کر دی۔ اسٹیو کرولی نے کہا کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو آئندہ چند ہفتوں کے لیے نشریات سے آرام دیا جائے گا، ہم اپنی کمنٹری ٹیم کے تمام ارکان کی حمایت کرتے ہیں اور مختلف آراء کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دونوں کمنٹیٹرز پر ہر نئے تبصرے کا جواب دینے کے لیے دباؤ ہے ، دونوں کمنٹیٹرز کو ایسی صورتِ حال میں رکھنے کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں، ناظرین کو آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن کی بہترین کوریج فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔آف ایئر ہونے پر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...