کاویا مرن نے شادی سے پہلے ملازمین میں سونا بانٹ دیا
ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی شریک مالک کاویا مرن نے شادی کی تقریب سے پہلے ملازمین میں سونے کی انگوٹھیاں بانٹ دیں،یہ تحائف معروف موسیقار انیرودھ روی چندر کے ساتھ کاویا مرن کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں دیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق ملازمین کو تحفے کے ڈبے پیش کیے گئے ، جن میں دعوت نامے ، چاکلیٹس اور سونے کی انگوٹھیاں شامل تھیں۔ویڈیو میں ایک ملازم حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ انہیں توقع تھی کہ تحفے میں سونے کے سکے ملیں گے ، لیکن اس کے بجائے انہیں سونے کی انگوٹھیاں دی گئی ہیں۔ ڈبے میں موجود دعوت نامے پر 25 نومبر کو ظہرانے کا ذکر بھی درج ہے ۔تاہم یہ واضح نہیں کہ 25 نومبر کی تقریب سن گروپ کے ملازمین کے لیے الگ سے منعقد کی جارہی ہے یا اس کا تعلق شادی کی دیگر تقریبات سے ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments