قلات کے نواحی علاقے چھپر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

 قلات کے نواحی علاقے چھپر  سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

قلات(نامہ نگار)ضلع قلات کے علاقے چھپر سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، تعلق قلات کے علاقے دشتگوران سے بتایا جاتا ہے، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

 پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے علاقہ چھپر  میں سڑک کنارے سے گولی لگی تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سید زاہد حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او صدر تھانہ منیر احمد مینگل، عبدالکریم مینگل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات پہنچا دیا ۔ ان کی شناخت سعید احمد ولد نور الدین قوم سمالانی، جمیل احمد ولد عبد العزیز قوم چنال اور عبد الرسول ولد عبدالرشید قوم زہری کے نام سے ہوئی جن کا تعلق دشت گوران قلات سے بتایا جاتا ہے پولیس اور ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...