دیہاتیوں نے ٹرانسفارمر چور گینگ پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

دیہاتیوں نے ٹرانسفارمر چور گینگ  پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

بچیانہ (نمائندہ دنیا) چک نمبر 644 گ ب میں کھیتوں سے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش کرنے والا چار رکنی گروہ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

دیہاتیوں نے ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔گزشتہ رات نامعلوم افراد کھیتوں میں نصب بجلی کا ٹرانسفارمر اتارنے میں مصروف تھے کہ مقامی زمینداروں اور دیہاتیوں کو اطلاع مل گئی۔دیہاتیوں نے موقع پر پہنچ کر چاروں ملزموں کو گھیرے میں لے لیا اور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس دوران مشتعل دیہاتیوں نے ملزموں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ لنڈیانوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چاروں ملزموں عبدالغفور، عبدالسعید، نذیر اور افضل کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...