قصور :ڈکیتی مزاحمت پر حساس ادارے کا ملازم قتل

قصور :ڈکیتی مزاحمت پر  حساس ادارے کا ملازم قتل

قصور (نمائندہ دنیا) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکو شہریوں سے نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

 جبکہ مصطفیٰ آباد کے نواح میں ڈکیتی مزاحمت پر حساس ادارے کا ملازم نصرﷲ فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس تھانہ کھڈیاں کے علاقہ نہری کوٹھی میں رؤف احمد ولد حاجی انعام دار کی پرچون کی دکان پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 15 ہزار 500 روپے نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر سامان چھین لیا۔ دوسری واردات میں ویرم کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ویرم ہٹھاڑ کھڈیاں کے رہائشی محمد پرویز اقبال ولد امانت علی سے جھپٹا مار کر ہینڈ بیگ چھین لیا، جس میں 20 ہزار روپے نقدی تھی۔ادھر مصطفیٰ آباد کے نواحی گاؤں لکھنیکے کے قریب نصرﷲ ہفتہ وار چھٹی پر گھر جا رہا تھا کہ رات ساڑھے 11 بجے کے قریب صوا لکھنیکے کے قریب 3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے نصرﷲ کی ٹانگ اور بازو پر گولیاں لگیں۔ اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...