گوگل کا 200 یورپی محققین کو جدید ترین اے آئی ماڈلز تک رسائی دینے کا اعلان
ڈبلن(اے ایف پی)گوگل نے یورپ کے 200 محققین کو اپنے جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی)ماڈلز تک رسائی دینے کا اعلان کردیا۔
کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد یورپی تحقیق میں تیزی لانا اور سائنسی میدان میں خطے کی مسابقت بڑھانا ہے ۔گوگل نے ڈبلن میں اے آئی سربراہی اجلاس کے موقع پر بتایا کہ یورپی کمیشن کے منتخب کردہ محققین کو گوگل ڈیپ مائنڈ اور گوگل کلاؤڈ کے جدید سائنسی ٹولز فراہم کیے جائیں گے ۔ ان میں پروٹین کی تحقیق کے لیے الفا فولڈ 3 اور موسم کی پیش گوئی کا نظام ویدر نیکسٹ بھی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments