گجرات :حفظان صحت کی خلاف ورزیوں پر 6فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ
گجرات (سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر میں 54 مقامات کا معائنہ کیا۔
حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 30 بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے ، جبکہ چھ فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 98 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران کیڑوں سے متاثرہ ایک کلوگرام مٹھائی بھی تلف کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments