ممنوعہ اوقات میں رہائشی علاقے میں ٹریلر لانے والا ڈرائیور گرفتار

ممنوعہ اوقات میں رہائشی علاقے  میں ٹریلر لانے والا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ممنوعہ اوقات میں بھاری گاڑی رہائشی علاقے میں لانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

 تھانہ ملت ٹاؤن کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور ممنوعہ اوقات میں رہائشی علاقے میں بھاری گاڑی لے آیا تھا، جس سے دیگر ٹریفک کے لیے خطرہ پیدا ہو رہا تھا۔ پولیس نے ٹریلر قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...