گھروں میں وارداتوں میں ملوث2گروہوں کے آٹھ ارکان گرفتار
ملزموں کے قبضے سے 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم اور سامان برآمد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی اور گھروں میں وارداتوں میں ملوث دو گروہوں کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی اور گھروں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ ان کے قبضے سے 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے مزید وارداتوں اور مسروقہ مال کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments