پنجاب :مختلف اضلاع میں 12پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

پنجاب :مختلف اضلاع میں 12پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

مرزا انجم ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو ، طارق ملک ایس پی پٹرولنگ تعینات

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے مختلف اضلاع میں تعینات 12پولیس افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق مرزا انجم کمال بیگ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو فیصل آباد، طارق ملک کو ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد، شاہد نذیر کو ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی ، جمشید علی کو ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان ، اطہر محمود کو ڈی ایس پی جوڈیشل راولپنڈی، گل حسن خان کو ڈی ایس پی بٹالین ون پی سی لاہورتعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح محمد عظیم کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سرگودھا، امجد محمود کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی، محمد شاہد کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ ، عبدالغفار کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چکوال ،طارق جاوید اور محمد سرفراز کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مظفرگڑھ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسر وں کو نئی ذمہ داریاں فوری سنبھالنے کی ہدایت کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...