چھت پر چڑھنے سے منع کرنے پر باپ بیٹی پر تشدد، مقدمہ درج

چھت پر چڑھنے سے منع کرنے پر باپ بیٹی پر تشدد، مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں چھت پر چڑھنے سے منع کرنے پر ملزمان نے باپ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

بشرا نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے چھت پر چڑھنے سے منع کرنے پر دونوں کو قابو کر لیا اور کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کیا۔ ملزمان نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...