کنگن پور:زہریلی کھیر کھانے سے نوجوان جاں بحق
قصور،تلونڈی(خبرنگار،نمائندہ دنیا، نامہ نگار) کنگن پور کی حدود میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک نوجوان جاں بحق ،4کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے علاقہ محمود خانیکے میں قاسم کی فیملی نے گھر میں کھیر بنائی ۔زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔ پانچوں افراد کو تشویش ناک حالت میں لاہور جنرل ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔25سالہ ناظم علی کی جنرل ہسپتال پہنچ کر موت واقع ہو گئی جبکہ باپ قاسم اسکی بیوی اور دو بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق کھیر میں چھپکلی کے گرنے کی مبینہ اطلاعات ہیں حقائق کی تلاش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments