سہ ملکی سیریز،صاحبزادہ فرحان نے ٹیم کو جوائن کر لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جا رہی 3 ملکی ون ڈے سیریز کے لیے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان گزشتہ صبح نیپال سے وطن واپس پہنچے ہیں، اب وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے ۔واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان کو صائم ایوب کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ صائم ایوب کو خود ان کی درخواست پر سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments