ایشین ویٹ لفٹنگ ،نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پولیس کے 13 میڈل
لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے کھلاڑیوں نے ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر گرینڈ پرکس ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اور 54 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 میڈلز جیت لیے۔
پولیس کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے 8گولڈ، 2 سلور اور 3 برانز میڈلز حاصل کرکے محکمے کا نام روشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پولیس کے کھلاڑیوں نے 11 جبکہ نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 2 میڈلز حاصل کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments