انگلینڈ کے ہیری کین نے 2026 کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا
سپین کی سٹار مڈفیلڈر الیکسیا پوٹیاس نے تیسری مرتبہ بیلن ڈی اور ویمنز کا ایوارڈ جیتا
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کے سٹار سٹرائیکر ہیری کین نے 2026 کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا ہے ۔ ہیری کین 2001 میں مائیکل اوون کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے جبکہ مجموعی طور پر پانچویں انگلش فٹبالر بن گئے ہیں۔یہ اعزاز فرانسیسی میگزین فرانس فٹبال کی جانب سے دنیا کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی، جس میں ہیری کین کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔
ہیری کین نے گزشتہ سیزن میں کلب اور قومی ٹیم کی جانب سے مجموعی طور پر 65 میچز میں 73 گول سکور کیے جبکہ 8گولز میں معاونت بھی فراہم کی۔ دوسری طرف سپین کی سٹار مڈفیلڈر الیکسیا پوٹیاس نے تیسری مرتبہ بیلن ڈی اور ویمنز کا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی جس کے ساتھ مسلسل چھٹے سال بھی یہ اعزاز سپین کی کھلاڑی کے نام رہا۔32 سالہ پوٹیاس نے 2025-26 کے سیزن میں بارسلونا کی قیادت کرتے ہوئے چیمپئنز لیگ سمیت چار بڑے ٹائٹلز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments