کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے فوری ایکشن لینے کی ہدایت

کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی  کرکے فوری ایکشن لینے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سنگین جرائم کی سرکوبی کیلئے کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے ایکشن لینے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے ڈکیتی، رابری مرڈر، بچوں اور خواتین سے زیادتی سمیت سنگین جرائم کی روک تھام پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔آئی جی نے کہا کہ جرائم کی صورتحال کا ہفتہ وار باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ جرائم پر قابو پانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...