غیر قانونی کمرشل تعمیرات کر نیوالے شہری کیخلاف مقدمہ
نقشہ برانچ ٹیموں کی جانب سے کاروائیاں کرتے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی طور پر کمرشل تعمیرات کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ گلبرگ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نقشہ برانچ ٹیموں کی جانب سے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ اس دوران شہری کو غیر قانونی طور پر بغیر نقشہ منظوری کمرشل تعمیرات کرواتے ہوئے پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہا تھا۔ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments