چنیوٹ:9200چالان، ایک کروڑ 46 لاکھ جرمانہ

 چنیوٹ:9200چالان، ایک کروڑ 46 لاکھ جرمانہ

شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی گزشتہ ایک ماہ کے دوران 9 ہزار 200 سے زائد مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے ، جبکہ خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران لائن اینڈ لین کی خلاف ورزی پر 2062، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 218، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 1968، سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر 572، اوور لوڈنگ پر 299 اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 155 چالان کیے گئے ۔اسی طرح ون وے کی خلاف ورزی پر 121، پریشر ہارن کے استعمال پر 1389 اور دھواں چھوڑنے والی 598 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر بھی 1015 چالان کیے گئے ۔اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے کارروائیوں کے ساتھ آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کرکے خود کو اور دوسروں کو حادثات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...