رشتے کے تنازع پر بیٹی قتل، ڈی پی او کا نوٹس، مبینہ ملزم گرفتار
لالہ موسیٰ (نامہ نگار) کھاریاں کے تھانہ ڈنگہ کے علاقے نورجمال میں رشتے کے تنازع پر بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments