گوجرہ : مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی
80 ہزار روپے چھین کر فرار ہونے والے تین ملز موں کا پولیس سے آمنا سامنا
گوجرہ (نمائندہ دنیا )ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والے ملز موں کا تھانہ نواں لاہور پولیس سے مبینہ مقابلہ ہو گیا، جس کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملز م فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔چک نمبر 338 ج ب کا رہائشی احسان الحق چک نمبر 334 ج ب کے قریب جا رہا تھا موٹر سائیکل پر سوار 3 نقاب پوش ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ نواں لاہور پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر دی۔ پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے لگے ۔فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد پولیس نے علاقے کی تلاشی لی تو ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں ملا، جس کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments