گندم فروخت کرنے آئے 2نوجوانوں پر چوری کا الزام

گندم فروخت کرنے آئے 2نوجوانوں پر چوری کا الزام

کمرے میں بند کرکے باندھنے اور اسلحہ کی نمائش ،ویڈیو وائرل ،2 ملزم گرفتار

گوجرہ (نمائندہ دنیا ) گندم فروخت کرنے کے لیے آنے والے دو نوجوانوں کو چوری کے الزام میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے ، کمرے میں بند کرکے باندھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملز موں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔چک نمبر 179 ج ب کے رہائشی حسنین اور شیراز گندم فروخت کرنے کی غرض سے اڈا مونگی بنگلہ پر آڑھتی نعیم کے پاس گئے ، جہاں مبینہ طور پر آڑھتی نعیم نے اپنے بھائی ندیم اور دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دونوں نوجوانوں کو روک لیا اور ان پر چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے تشدد شروع کر دیا۔الزام ہے کہ ملزمان نے دونوں نوجوانوں کو ایک کمرے میں بند کرکے باندھ دیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، جبکہ اس دوران اسلحہ کی نمائش بھی کی گئی۔ تشدد کے واقعے کی موبائل فون پر ویڈیو بھی بنائی گئی۔سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر صدر پولیس گوجرہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ حسنین کے چچا محمدیاسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...