لاہور:ڈکیتی کی 6وارداتیں،2کاریں،3موٹر سائیکلیں چوری
ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے سبزہ زار،شمالی چھائونی سے کاریں،ہڈیارہ،شاہدرہ،فیصل ٹائون سے موٹر سائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں عظیم سے 3لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگامنڈی میں غفور سے 3لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں مراتب سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،مسلم ٹائون میں عمار سے 3لاکھ 50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا، شیرا کوٹ میں انیس سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا،چوہنگ میں فیصل سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا،سبزہ زار سے وسیم اور شمالی چھائونی سے نوید کی گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ سے سلطان، شاہدرہ سے ریحان اور فیصل ٹائون سے فہیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments