اے آئی سے عمارت تباہ کرنیکا طریقہ پوچھنے والا طالبعلم گرفتار

اے آئی سے عمارت تباہ کرنیکا طریقہ پوچھنے والا طالبعلم گرفتار

دھماکہ خیز مواد تیار ،لوگوں کو نقصان کا طریقہ پوچھا ،کافی پیتے ہوئے تباہی دیکھنے کی خواہش کلاڈ کی شکایت پر فوری ایکشن،اعلیٰ عدلیہ کیخلاف ویڈیوز پھیلانے پر محمد اویس زیر حراست بہن کی نازیبا تصاویر،ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے ،جائیداد ہتھیانے پرفرقان رزاق گرفتار

 لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ،آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اے آئی کے ٹول کلاڈ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد تیار اور سرکاری تعلیمی ادارے کو تباہ کرنے ،اس میں موجو دا فراد کو نقصان پہنچانے کے طریقے دریافت کرنے والے 17 سالہ طالبعلم کو ڈی ایچ اے لاہور سے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عاطف امیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار نوجوان نے کلاڈ سے پوٹاشیم نائٹریٹ کے ذریعے دھماکہ خیز مواد تیار کرکے ایک عمارت تباہ کرنے کے طریقے دریافت کرنے کی کوشش کی تھی،عاطف امیر کے مطابق ملزم مسلسل یہ بھی کہتا رہا کہ دھماکا کے بعد کافی پیتے ہوئے تباہی کا نظارہ کرے گا، این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اسے بیدیاں روڈ فیز فائیو سے گرفتار کرلیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے اقبال ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے فرقان رزاق کو بھی گرفتار کیا جس پر اپنی سگی بہن کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کراسے بلیک میل کرنے کا الزام ہے ۔

ملزم نے ویڈیوز رشتہ داروں میں پھیلانے کی دھمکی دے کر خاندانی جائیداد میں سے آدھا حصہ اپنے نام منتقل کروانے کے لیے اشٹامپ پیپر بھی تیار کروا لیے تھے ، بعد ازاں اس نے بہن سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے الزام میں محمد اویس کو گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف قابل اعتراض مواد پھیلا رہا تھا۔بچوں کے آن لائن جنسی استحصال پر محمد ارسلان کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا،ملزم پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد تیار کرنے ، محفوظ رکھنے اور گوگل ڈرائیو کے ذریعے اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...