دماغی صحت کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں ورنہ نقصان ہوسکتا ہے: عمائمہ ملک کی اپیل

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عمائمہ ملک نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی دماغی صحت کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں ورنہ نقصان ہوسکتا ہے۔

عمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپیل کی کہ براہ مہربانی ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لیں اور اُن لوگوں کی مدد کریں جنہیں آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر آپ کے اردگرد کوئی ایسا شخص موجود ہے جو ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے اچھا محسوس نہیں کر رہا ہے تو آپ اُس کے پاس جائیں، اُس سے باتیں کریں اور اُسے اس پریشانی سے نکلنے میں مدد کریں۔

انہوں نے لکھا کہ جس طرح کسی بات پر ہمارے دل کو چوٹ لگتی ہے اور ہمارا دل ٹوٹ جاتا ہے بالکل اسی طرح ہمارا دماغ بھی کسی وجہ سے پریشان ہوسکتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ پریشانی ہمارے لیے بہت بڑا نقصان بن سکتی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں