پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک سے بڑی کمی

لاہور: (دنیا نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی طور پر سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کمی ہوئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں