وزیر اعظم نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر احسان افضال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اضافی گندم، مہنگی کھاد خریداری سکینڈل: وفاقی سیکرٹری قومی تحفظ خوراک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے گزشتہ برس گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کیا کہ اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی میں کمی اچھی خبر ہے: وزیراعظم، پٹرول مزید سستا کرنے کا اشارہ

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو، گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں