اوورسیزسرمایہ کاروں کوبہترین مواقع فراہم کررہے ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اوورسیزسرمایہ کاروں کوبہترمواقع فراہم کررہا ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایکسپورٹ اورسپیشل اکنامک زونزمیں کاروبارکےمواقع فراہم کررہا ہے، پاکستان میں نئےکاروبارکےآغازکےلیےسرمایہ کاروں کےمفید وقت ہے، ہماری حکومت نےہردورمیں کاروباردوست پالیسیاں متعارف کرائیں۔

انہوں نے  کہا کہ  مسلم لیگ(ن)نے2013میں چین کےساتھ سی پیک کےحوالےسےبات چیت کا آغازکیا، پاکستان میں زراعت،آئی ٹی،معدنیات اورکان کنی کےمواقع موجود ہیں، کاروباری برادری کےمسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ سی پیک کا بنیادی مقصد تھا کہ جب اس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا تو ہمارے پاس سی پیک کے راستے پر خصوصی اقتصادی سیٹ اپ ہوگا اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے،پاک چین اقتصادی راہداری فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، ہم اس منصوبے کے فیز 1 کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد فیز 2 میں داخل ہوچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پہنچ یورپی یونین ارو دیگر مارکیٹس تک ہے اور جو بھی یہاں سرمایہ کاری کرے گا اس کی پہنچ بھی یہاں تک چلی جائے گی، پاکستان یہاں بزنس کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرے گا ان کو مراعات دے گا، بہت سے ممالک چین کے ترقی سے خوفزدہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں