ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق نئی حکومت کے پہلے ماہ برادر اسلامی ملک ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال مارچ 2023 میں یہ درآمدات 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں۔

فروری 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز رہا تھا، جولائی سے مارچ ایران سے درآمدات 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران ایران سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں تھیں تاہم گزشتہ 3 مالی سال کے دوران ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں اور امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنےکی بڑی وجہ ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں