توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں: اویس لغاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے لیڈرز بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں نجکاری کی ضرورت ہے، اداروں کی نجکاری سے قومی خزانے پر بوجھ میں کمی آئے گی۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، عام شہری تک ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں