چین کے اعلیٰ سطح تجارتی وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ

لاہور: (دنیا نیوز) چین کے ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح تجارتی وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔

وفد کی سربراہی ایسوسی ایشن کے صدر برائے بیرون ملک تجارت چیان چوئی ژو نے کی جن کے ساتھ ڈویلپمنٹ کمیٹی اور مختلف اداروں کی نمائندگی کرنے والے اراکین بھی موجود تھے۔

ایس آئی ایف سی کے حکام نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان میں صنعتی ترقی کے امکانات، سرمایہ کاری کے مواقع اور نمایاں خصوصیات کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔

وفد نے صنعت، بینکنگ، دفاع، توانائی، زراعت، لائیو سٹاک، آبی زراعت اور صحت کی دیکھ بھال سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی ظاہر کی، وفد نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وفد کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو بزنس فریم ورک کے تحت منصوبوں کو مزید متحرک کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں